بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اداکارہ جیا خان کی موت کو خودکشی قرار دے دیا ،سورج پنچولی کو بچانے کے لئے قتل کو خود کشی کہا جا رہا ہے :والدہ رابعہ خان
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملہ میں نیا موڑ آگیا ہے،بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے بامبے ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیا خان کا قتل نہیں ہوا بلکہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔ دوسری طرف جیا خان کی والدہ رابعہ خان کا دعوی ہے کہ ان کی بیٹی کا قتل ہوا ہے اور ملزم سورج پنچولی کو بچانے کے لئے سی بی آئی اس کو خودکشی بتا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابقبالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیا خان کی اچانک موت ایک معمہ بنی ہوئی ہے ،مقتولہ کی والدہ کا اصرار ہے کہ اسے قتل کیا گیا جبکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نے عدالت میں بیان جمع کرا دیا ہے کہ اسے جیا خان کی موت میں قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔دوسری طرف جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے دعوی کیا کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی تھی،اس کی موت کے بعد قتل کے ثبوت مٹانے کے لئے جمع شدہ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔لیکن ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انل سنگھ نے جسٹس نریش پاٹل اور جسٹس دیپک نائیک کی بینچ کو بتایا کہ سی بی آئی کے پاس ایسی کوئی وجہ نہیں ہے ، جس کی وجہ سے ملزم (سورج پنچولی) کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہو۔
سی بی آئی نے بتایا کہ جیا خان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی،کمرے میں کسی دوسرے شخص کے داخل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ جیا کے گلے پر جس نشان کی بات کہی جا رہی ہے، وہ دوپٹے کی وجہ سے بھی لگ سکتے ہیں۔ تاہم رابعہ خان سی بی آئی کی جانچ پر یقین کے لئے قطعی تیار نہیں ہیں۔ادھر ہائی کورٹ نے رابعہ خان سے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی موت سے متعلق پولیس اور سی بی آئی جانچ کی غلطیوں کو سامنے لائیں۔ رابعہ نے جیا کے بوائے فرینڈ رہے اداکار سورج پنچولی کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کی بجائے قتل کا معاملہ درج کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔