اکشے کماررستم ہند ہے ،سلطان کی کامیابی کے بعد سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کر دی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کے دبنگ ہیرو اورسپر اسٹار سلمان خان نے اکشے کمار کو بالی ووڈ کا’’رستم ہند‘‘ قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ12اگست کو ریلیز ہونے والی اکشے کی نئی فلم ’’رستم‘‘ ضرور دیکھیں ۔
بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے فیس بک پیج پر سلمان خان نے ایک 11سیکنڈ کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ ’’ ہماری فلم انڈسٹری کے رستم ہند کی فلم آ رہی ہے، نام ہے رستم، 12 اگست کو جاکر دیکھئے ، اکشے کمار کی فلم رستم‘‘۔اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دوستو سلطان نے کچھ کہا ،سن رہے ہیں آپ؟واضح رہے کہ 12اگست کو ریلیز ہونے والی فلم’’رستم‘‘ میں اکشے کمار نے ایک ایسے ایماندار افسر کا کردار نبھایا ہے جس پر قتل کا الزام لگ جاتا ،اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے رستم کیا کرتا ہے ؟یہی آپ فلم میں دیکھنے کو ملے گا، اب یہ آفیسر غدار ہے، قاتل ہے یا محب وطن؟ اس کا فیصلہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی ہوگا۔