وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے کا علم نہیں :وزیر اعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے کا علم نہیں :وزیر ...
وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے کا علم نہیں :وزیر اعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایک صحافی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ وفاقی حکومت نے رینجرز اختیارات سے متعلق سمری مسترد کردی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا ،سمری وفاقی حکومت کو جاتی ہی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک وفاقی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔

مزید :

کراچی -