اعجاز چودھری کی پی پی میں شمولیت کی تیاریاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اعجاز چوہدری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی کوششیں شروع کردیں، حتمی فیصلہ آئندہ چند دن بعد آصف زرداری کے ساتھ ملاقات میں کریں گے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اس سلسلے میں انہوں نے جمعرات کو انہوں نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور آصف زرداری کے قریبی دوست سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحالا ور آئندہ قومی انتخابات سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کرچکے ہیں تاہم اس معاملہ پر حتمی اعلان اپنے قریبی رفقاءاور حلقے کے عوام سے مشورہ کرکے آئندہ چند دنوں میں کریں گے۔
نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار شرمناک ہے: عمران خان
واضح رہے کہ اعجاز چوہدری 2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 منڈی بہاﺅالدین سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم بعدازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی جس کے بعد انہیں سپریم کورٹ کی طرف سے جعلی ڈگری کی بنا پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔
