دوران پرواز ژالہ باری سے جہاز کی ناک اور ونڈ سکرین ٹوٹ گئی، پھر پائلٹ نے جہاز لینڈ کیسے کروایا؟ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

دوران پرواز ژالہ باری سے جہاز کی ناک اور ونڈ سکرین ٹوٹ گئی، پھر پائلٹ نے جہاز ...
دوران پرواز ژالہ باری سے جہاز کی ناک اور ونڈ سکرین ٹوٹ گئی، پھر پائلٹ نے جہاز لینڈ کیسے کروایا؟ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

  



استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک شہر استنبول میں کئی روز سے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ژالہ باری سے اب تک کئی جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ روز دوران پرواز اولے لگنے سے ایک جہاز کی ناک اور ونڈ سکرین ٹوٹ گئی لیکن اس کے باوجود پائلٹ ایسی حالت میں بھی جہاز کو بحفاظت لینڈ کروانے میں کامیاب ہو گیا کہ آپ اس کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایئربس اے 320استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے آ رہی تھی جس میں 127مسافر سوار تھے۔

دوران پرواز اس جہاز سے کیا چیز ٹکرائی تو یہ حالت ہوگئی؟ کوئی پرندہ یا ڈرون نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسی خبر آگئی جو آپ نے زندگی میں کبھی نہ سنی ہوگی

اسی دوران ژالہ باری شروع ہو گئی جو اس قدر شدید تھی کہ جہاز کی ناک اور ونڈ سکرین تک ٹوٹ گئی اور تیز ہوا کے باعث پائلٹ اندھا ہو کر رہ گیا۔ وہ اپنے سامنے کچھ بھی دیکھنے کی صلاحیت کھو چکا تھا لیکن اس کے باوجود اس ماہر پائلٹ نے گویا آنکھیں بند کرکے جہاز کو کامیابی کے ساتھ رن وے پر اتار دیا۔طیارے کی منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا سامنے والا حصہ پوری طرح تباہ ہو چکا ہے، جس سے لگتا ہے کہ یہ جہاز کاٹھ کباڑ میں کھڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بہادر پائلٹ کا نام ایکوپوف ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں 30سال سے جہاز اڑا رہا ہوں۔ یہ ہماری پیشہ وارانہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ مسافروں کوحتی الامکان بحفاظت زمین پر لے آئیں۔میرے جہاز کے لوکیٹر نے اس خوفناک موسم کے متعلق بتایا ہی نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعی بہت خوفناک صورتحال تھی۔ میں خوش ہوں کہ طیارے میں سوار تمام لوگ زندہ ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس