عائشہ گلہ لئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار نہ کرنے کااعلان کردیا

عائشہ گلہ لئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار نہ کرنے کااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عائشہ گلہ لئی نے کہاہے کہ میں ن لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی۔

عمران خان نازیبا ایس ایم ایس بھیجتے ہیں، کبھی اس کی باری لگواتے ہیں تو کبھی کسی کی باری لگواتے ہیں: عائشہ گلالئی
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والی عائشہ گلہ لئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مجھ پر الزام عائد کیاجارہاہے کہ میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہی ہوں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور میں واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ میں ن لیگ میں نہیں جارہی ۔انہوں نے کہاکہ میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایک بات ضرور کہوں گی کہ نواز شریف پر چاہے سارے الزامات لگا دو لیکن میں ایک بات کی ضمانت دیتی ہوں کہ سابق وزیراعظم جماعت میں خاتون کی بہت زیادہ عز ت اور احترام کیاجاتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -