ہالی وڈ کے خوبرو اداکار سام ورتنگٹون41سال ہوگئے

ہالی وڈ کے خوبرو اداکار سام ورتنگٹون41سال ہوگئے
ہالی وڈ کے خوبرو اداکار سام ورتنگٹون41سال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیمز کیمرون کی ” اوتار“ سے شہرت کی بلندی پر پہنچے والے سام ورتنگٹون41سال کے ہوگئے ۔خوبرو اداکار2اگست 1976کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔سام ورتنگٹون کا پورا نام سموئیل ہنری جان ورتنگٹون ہے۔
سام نے اداکاری کا آغاز آسٹریلیا میں سٹیج اداکاری سے کیا،ان کا پہلا سٹیج ایکٹ1996میں ”واٹر ریٹس “ سے کیا،فلموں کی دنیا میں ان کی پہلی انٹری 2000میں ہوئی جب انہوں نے آسٹریلیا فلم ”بوٹ مین“ اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے کیرئیر پر عروج اس وقت آیا جب 2009میں جیمز کیمرون کی فلم ”اوتار“میں انہوں نے لیڈ رول کیا ،ایک طرف جہاں اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے،وہیںسام ورتنگٹون بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔اس کے بعد سام نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا انہوں نے ”کلیش آف ٹائٹن“اور ”وارتھ آف ٹائٹن“میں بے پناہ کامیابی سمیٹیں،اس کے بعد انہوں نے مشہور زمانہ آرنلنڈ شیوازنگر کے ساتھ ”سبوتاج“میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بہت کم لوگ ان کے بارے میں یہ بات جانتے ہیں کہ انہوں نے مشہور گیم ”کال آف ڈیوٹی “ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

سام ورتنگٹون اس وقت ”اوتار “ سیریز کی بیک وقت تینوں فلموںمیں کام کر رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح -