کولگیٹ پام اولیو پاکستان لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 19 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران کولگیٹ پام اولیو (پاکستان) لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 19 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران کمپنی کو 2080 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیسک منافع 2481 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 19.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں اضافہ کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدنی میں بھی 19.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
