کوہلی نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کردیا
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کردیا۔پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹ عطیہ کرنے پرٹوئٹر پر بھارتی کپتان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیش کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے اعلان کے بعد کوہلی نے اچھا رسپانس دیاہے۔دوسری جانب بھارتی کپتان کوہلی نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کا فوری جواب دیتے ہوئے انکی فاؤنڈیشن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔
