”عائشہ گلا لئی کی بہن ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اب تک کی سب سے شرمناک بات کہہ دی ،جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

”عائشہ گلا لئی کی بہن ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اب تک کی سب سے ...
”عائشہ گلا لئی کی بہن ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اب تک کی سب سے شرمناک بات کہہ دی ،جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امیر مقام اور مسلم لیگ (ن) عائشہ گلالئی کو استعمال کر رہی ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے خلاف زبان استعمال کی ہے، وہ پہلے تحریک انصاف کی نشست سے استعفیٰ دیں، انہوں نے پختون غیرت کا نام لیا ہے تو ان کی بہن لندن میں  نیکر پہن کر اسکواش کھیلتی ہے یہ کوئی بری بات نہیں ہے لیکن وہ پوری دنیا میں نیکر پہن کر کھیلتی ہے، اس میں ان کی غیرت کہاں ہے ?

شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی خاتون کارکن کے ساتھ وہی شرمناک حرکت کر ڈالی جس کی شکایت عائشہ گلالئی مسلسل کر رہی ہیں 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پختون غیرت کی بات کرتی ہیں مگر ان کی اپنی بہن ماریہ طورکئی پوری دنیا اور  پاکستان میں نیکر پہن کر کھیلتی ہیں اس وقت ان کی غیرت کہاں جاتی ہے؟ 2013ءکے موبائل پیغامات انہیں آج یاد آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری اس سے قبل عائشہ گلالئی کی بہن کو عزم و ہمت کی مثال قرار دے چکے ہیں۔

مزید :

قومی -