نوازشریف عظیم لیڈر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،قیصر امین بٹ
لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنماحاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دے کر ملک و قوم سے وفاداری کی سزا دی گئی ،میاں محمد نواز شریف ایک عظیم لیڈر تھے ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، پوری قوم جانتی ہے اس عظیم قائدمیاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو ہمیشہ ترقی و خوشحالی کی شاہر اہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاکر اہم خدمات سرانجام دیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا
