کاجول نے پہلی تامل فلم وی آئی پی 2 کی اشتہاری مہم شروع کر دی
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اپنی پہلی تامل فلم وی آئی پی۔2 کی تشہیر شروع کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے اپنی پہلی تامل فلم وی آئی پی۔2 جو فلم وی آئی پی کی سیکوئل فلم ہے کی بھرپور انداز میں تشہیر شروع کر دی ہے،اداکار ہ نے بھارتی چینل پر انٹرویو میں بتایا کہ تامل زبان میں فلم کرنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،فلم میں کردار کی پیشکش ہونا ان کے لئے غیر متوقع تھا لیکن ا نہوں نے معیاری سکرپٹ کی وجہ سے فلم کی پیشکش قبول کی اور تامل زبان کی باقاعدہ تربیت بھی لی،انہیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں،امید کرتی ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
