ایم اے جناح کالج کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان
لاہور(پ ر) ایم اے جناح کالج اینڈ اکیڈمی‘ کوٹ عبدالمالک‘ شیخوپورہ‘لاہور کے طلبا وطالبات اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور اقراء اسلامک سکول اینڈ اکیڈ می ‘ مقبول سٹریٹ‘ شیراز ٹاؤن‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1 شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شالیمار انگوری سکیم ‘ لاہور‘مدرسہ شمس العلوم‘ نیاز محمد‘ سردار چپل چوک‘ بلال گنج‘لاہور‘جامعہ شریفیہ اسلامک سینٹر‘ بارہ دری روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد373تھی۔
