لاہورآرٹس کونسل نے یوم آزادی پروگرامز کو حتمی شکل دے دی
لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر70ویںیوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے پروگرامز کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس حوالے سے قائم کردہ کمیٹی جو ڈائریکٹر آرٹس اینڈکلچرل ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)آفتاب احمد انصاری اور کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا پر مشتمل ہے۔
شیڈول کے مطابق 8اگست کو الحمراء میں سمینار ،11اگست کو مصوری کی نمائش،12اگست کو گرینڈ میوزک شو ،13اگست کو قومی مشاعرہ اور14اگست کو مقابلہ مصوری اور لوک رقص پیش کیاجائے گا ،اسی صبح پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آزادی واک بھی ہو گی ۔14,13اگست کو الحمراء اور کلچرل کمپلیکس کی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔الحمراء ہال نمبرIکی عمارت کی پیشانی پر قومی پرچم آویزاں کر دیا گیا ہے۔
