کرپٹ عناصر ایوانوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے،چودھری سرور

کرپٹ عناصر ایوانوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ جاری رہیگی‘ کرپٹ سیاستدان اب اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے‘حکمران اپنی کشتی ڈوبتی دیکھ کر عمران خان کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر انکو منی کی کھانا پڑیگی ‘تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ‘ آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے وزارت عظمیٰ کیلئے ایک اور" ممنون" کا انتخا ب کر لیا ہے وہ خاطر جمع رکھیں ان کا ماضی سب کے سامنے ہے اور انہیں بھی عدالتوں کا سامنا کرنا ہو گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ مستقبل میں حکومت کی بیساکھیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور ریفرنسز کا فیصلہ قریب آیا تو ڈوبتی کشتی سے کئی" ممنون" چھلانگ لگادینگے عبدالعلیم خان نے حلقہ این اے122میں پی ٹی آئی کے حاجی تسنیم شفیع کے بیٹے کے شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کنفیوژن مزید بڑھے گی شہباز شریف پنجاب میں رہیں یا مرکز میں جائیں انہیں بھی حدیبیہ کیس سمیت اپنے کیے کا حسا ب دینا ہوگا