غلام محی الدین دیوان کی قیادت میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف مظاہرہ

غلام محی الدین دیوان کی قیادت میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان کی زیر قیادت کشمیر سیکرٹریٹ کے باہر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں کشمیر ی عوام سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے ''گوراجہ فاروق حیدر گو ''غدار ہے غدار ہے کہ نعرے بھی لگائے ۔ ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلا ف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے او ر اسے فوری طور کر گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جا ئے ۔ نواز شریف اور راجہ فاروق حید ر نے کشمیر کازکو شدید نقصان پہنچا ہے ۔