نوازشریف کے بعد شہباز شریف کی نااہلی کی باری ہے،شیخ عرفان
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ر ہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کی نااہلی کی باری ہے اور بہت جلد ہی اب (ن ) لیگ کی سیاست کا ٹائی ٹینک ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ڈوبنے والا ہے اور انکا سیاسی مستقبل تاریک ہونے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ،جے آئی ٹی ممبران نے جس طرح کر پٹ خاندان کی تحقیقات کی ہے وہ بھی تعریف کے قابل ہے ، کرپٹ حکمرانوں کا سیاسی سورج غروب ہو چکا ہے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد پاکستان میں نئی صبح طلوع ہوئی ہے جو کہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گی ، سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی کے ممبران نے پاکستان میں عدل و انصاف کی جو مثال قائم کی ہے ملکی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی ۔
