سلویسٹرسٹالوں سے ملاقات دیرینہ خواب ہے، ٹائیگر شروف
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا کہ ہالی وڈ اداکار سلویسٹر سٹالون سے ملاقات ان کا دیرینہ خواب ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف جو حال میں ہالی ود فلم ریمبو کی ہی نام کی ہندی ریمیک میں کام کر رہے ہیں نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ہالی وڈ فلم ریمبو کے ہیرو اداکار سلویسٹر سٹالون سے ملنا ان کا دیرینہ خواب ہے،انہیں خوشی ہے کہ ان کا یہ خواب جلد ہی پورا ہونے والا ہے،ہندی ریمیک میں سلویسٹر بھی مختصر کردار نبھا رہے ہیں،ان سے سیکھ کر اپنی اداکاری میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔
فلم ریمبو کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔
