الجزائر میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن ،چار عسکریت پسند ہلاک
الجیریا(این این آئی)الجزائر میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن کے دورانچ چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ، ایک ہفتے کے دوران6عسکریت پسند کا صفایا کردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ آپریشن دار الحکومت الجزائرسٹی کے مغرب میں واقع صوبہ تبیازہ کا قورایہ ٹاون میں کیا گیا۔سکیورٹی حکام کا کہنا تھا ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق داعش سے ہے، جن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ مزیداطلاعات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران داعش کے8 جنگجوؤں کو ہلاک کردئیے گئے ۔
