(ن) لیگ نے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے، چودھری آصف بھٹی
جوہانسبرگ(فہیم شبیر)پاکستان تحریک انصاف فلوریڈا،جوہانسبرگ کے رہنما چودھری آصف بھٹی نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اب اقامہ لیگ ‘ شہباز لیگ ‘ نثار لیگ اور نہ جونے کون کون سی لیگ بن چکی ہے ٹوٹ پھوٹ اس جماعت کا مقدر بن چکی ہے (ن) لیگ نے اپنے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے۔جھوٹے اور جعلساز حکمرانوں سے قوم کی مکمل جان جلد ہی چھوٹنے والی ہے۔چودھری آصف بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد (ن ) لیگ کی سیاست کا ٹائی ٹینک ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ڈوب چکا ہے اور انکا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی کے ممبران نے پاکستان میں عدل و انصاف کی جو مثال قائم کی ہے ملکی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کر پٹ وزیراعظم کے خلاف تاریخی فیصلہ دیکر ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اس فیصلے سے ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہو گا۔اس موقع پر رانا حسن،رانا حمزہ ،عدنان چودھری،الیاس چودھری، رانا بوبی،ایم عقیل،علی رضا بھٹی، بابر،رضوان دانی اورعامر بھی موجود تھے۔
