جرمنی کی کیبل کاروں میں خرابی، 100سیاح پھنس گئے
برلن(این این آئی)کیبل کاروں کی سواری سیاحوں کو بھاری پڑ گئی، فنی خرابی کے باعث 100سیاح پھنس گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تفریح کرنا کسے پسند نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات تفریح انسان کیلئے مصیبت کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔جرمنی کے شہر کولون میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب 32کیبل کاروں میں سوا ر 100سے زائد سیاح فنی خرابی کے باعث کئی فٹ کی اونچائی پر پھنس گئے۔سیاحوں کو بحفاظت نیچے اتارنے کیلئے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعد تمام افراد کو سیڑھیوں کی مدد سے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق ایک کیبل کار کے پلر سے ٹکرانے کے باعث تمام کیبل کاریں رک گئی تھیں۔
