پورے شہر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن ہو گا،سی ٹی او
لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )چیف ٹریفک آفیسر لاہورایس ایس پی رائے اعجازاحمد نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی سہو لت کی خاطرپورے شہر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے گی،کسی غیر قانونی کمپنی یا مافیا کو سڑکوں پر قبضہ یا تجاوزات کھڑی کرنے کا حق نہیں ہے۔
جن سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ موجود ہے وہاں فورًا ختم کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اگر ہم لاہور کی اہم شاہراؤں پر غیر قانونی پارکنگ ختم کروانے میں کامیاب ہو گئے تو شہریوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی ۔ جلد شاہین فورس متعارف کروائی جائے گی جن کو نئے موٹر سائیکل ، وائرلیس سیٹ اور پبلک ایڈریس سسٹم بھی مہیا کئے جائیں گے ۔
