ٹاؤن شپ میں قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے،سپرد خاک

ٹاؤن شپ میں قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے،سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں نا معلوم افرا د کے ہا تھوں قتل ہو نے والے ڈا کٹر کے بیٹے کی لا ش کو پو لیس نے پو سٹ ما رٹم کے بعدورثا کے حوالے کردیا جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس تا حا ل ملزمان کا کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ٹاؤن شپ کے رہائشی ڈاکٹر حامد نواز کے مطابق اس کے 17 سالہ بیٹے عبداللہ کو ایک روز قبل رات کو فون آیا، وہ دوستوں سے ملنے کا کہہ کر اپنی موٹر سائیکل پر چلا گیا۔را ت گئے تک واپس نہ آنے پر اسے فون کیا گیاتو کال اٹینڈ نہیں کی گئی۔ڈاکٹر حامد کو ایک نامعلوم راہگیر نے فون کر کے بتایا کہ ان کا بیٹا ٹاؤن شپ 1122 کے دفتر کے پاس اپنی موٹرسائیکل کے پاس مردہ حالت میں پڑا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق عبداللہ پر تشدد کر کے اسے قتل کیا گیاتھا۔پو لیس تا حا ل ملزما ن کا کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -