منشیات فروشی میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

منشیات فروشی میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وجہیہ علی کے روبرو شالیمار پولیس نے ملزم محمد ریاض کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ملزم محمد ریاض کو گرفتار کیا تھا اور پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1750گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -