چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا ،صادق اور امین لوگوں کو سامنے لایا جائے،عاکف سعید

چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا ،صادق اور امین لوگوں کو سامنے لایا جائے،عاکف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی اور امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس وقت ملک پاکستان میں صالح قیادت کی اشد ضرورت ۔تنظیم اسلامی کے سینئررفقاء سے گفتگو میں حافظ عاکف سعید کا کہنا تھا کہ صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا بلکہ پاکستان میں ایسا نظام سامنے لانے کی ضرورت ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کا سرے سے خاتمہ کیا جاسکے۔ اور ایسے صادق اور امین لوگ سامنے آئیں جن کا ماضی اور حال بے داغ ہو۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرح دیگر موجودہ اور سابقہ حکومتی و سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس کا بھی اس انداز میں ہنگامی بنیادوں پر احتساب ضرورہونا چاہیے وگرنہ پانامہ کیس کی تفتیش اور فیصلے کے متعلق شکوک شبہات پیدا ہونا ایک لازمی امر ہوگا۔