دوسرے ممالک میں جمع کرائے گئے پیسے واپس لائے جائیں،خورشید احمد

دوسرے ممالک میں جمع کرائے گئے پیسے واپس لائے جائیں،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)محنت کش طبقہ پالیسی ساز اداروں اور صوبائی وزراء اعلیٰ سے سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ ایلیٹ کلاس کی جانب سے دوسرے ممالک میں جمع کرائے گئے 200ارب ڈالر کی جمع کروائی گئی ناجائز دولت کو ملکی مفاد میں واپس لانے کا بندو بست کرے ۔ملک کے تمام سیاستدانوں سے اپیل کی کہ ملکی معیشت کو خود انحصاری کی جانب بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے نمائندگان کی میٹنگ میں کیا گیا اس موقعہ پر بزرگ مزدور رہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری ، روبینہ جمیل ، یوسف بلوچ ، اکبر علی خان، خوشی محمد کھوکھر، اسامہ طارق، چوہدری انور، نیاز خان، سعید گجر، حاجی یونس اور دیگر نمائندگان نے کہا کہ مرکزی حکومت محنت کشوں کے ڈیڑھ سال سے زیر التواء بچوں کے سکالرشپ، فوتیدگی اور میرج گرانٹ کی ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت کو مطلوبہ فنڈز جلد از جلد ٹرانسفر کرے