مسلم لیگ(ن) چار سالوں میں لاہور کے مسائل حل نہ کر سکی،مہرین
لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چار سالوں میں لاہور کے مسائل حل نہیں کرسکی وہ پورے پاکستان کے مسائل کیا حل کرے گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور میں لگائے گئے اتوار باراز وں مسائل بازار بن گئے ہیں، ان بازاروں میں لوٹ مار معمول ہے، ان اتوار بازاروں میں سٹال ہولڈر اور شہری گزشتہ 6ماہ سے اس اذیت کا شکار ہیں۔سٹال ہولڈرز سے ہر ماہ سیکورٹی کے نام پر 200روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ سیکورٹی کا نام نشان نہیں ہے۔اتوار بازاروں میں دکانداروں کی کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔
شہریوں اور سٹال ہولڈرز نے حیکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار بازاروں کی عقبی دروازے فوری کھولے جائیں تاکہ ہمیں مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑھے۔
