میاں نواز شریف کو ناحق سزا دی گئی ،وہ محب وطن لیڈر ہیں ،محمد بابرخان
لاہور(پ ر)یونین کونسل نمبر 103سبزہ زار کے چیئرمین حاجی میاں طارق جنرل کونسلر محمد بابر خان مسلم لیگ ن کے جنر ل سیکرٹری غضنفر علی شاہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ناحق سزا دی گئی ،وہ محب وطن لیڈر ہیں اور عوام کے دلوں سے انہیں کوئی نہیں نکال سکتا ،رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر کو کوئی کرپشن پر نہیں پاکستان سے وفا اور محبت کرنے پر اقتدار سے الگ کیا گیا ،غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ اہل افراد کو نا اہل قرار دینا لمحہ فکریہ ہے ،میاں نواز شریف کے دور حکومت نے ملک و قوم نے ترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کیں ہیں ماضی میں انکی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ ن کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے اور یہ انتخاب میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔
