عمران خان بتائیں سشما کمار سے کیا تعلق ہے
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں ٗسشما کمار نے پی ٹی آئی کو فنڈز دئیے ٗعمران خان بتائیں ممبئی کی سشما کمار سے کیا تعلق ہے ٗ عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں ٗ ہم اداروں پر قربان ہونے والے لوگ ہیں ٗ عمران خان پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں ٗ ہم عمران خان کو ججز کو برا بھلا نہیں کہنے دیں گے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو ملک سے باہر بھیجا ٗپاکستان کو چھوڑ کر کیری پیکر سیریز کھیلی ٗعمران خان نے پاکستان کو ہمیشہ بیچا۔لیگی رہنما کا کہناتھا کہ عمران خان پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں ٗ ہم عمران خان کو ججز کو برا بھلا نہیں کہنے دیں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ 4سال سے عمران الیکشن کمیشن اوردہشتگردی عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں کی شروعات ناچ گانوں سے ہوتی ہے۔حنیف عباسی نے کہاکہ نواز شریف کا مقابلہ نہ عمران کے بس کی بات ہے نہ شیخ رشید کے۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن صرف مالی ہوتی ہے اخلاقی کرپشن کوئی کرپشن نہیں ہوتی، عمران خان قوم کو سچ بتائیں، نوجوان نسل کو نہ بگاڑیں ٗپاکستان ناچ گانے کے لئے نہیں بنا تھا،ملک کی تعمیرو ترقی روکنے سے ان کا کچھ نہیں بگڑے گا لیکن ہمارے ملک کا نوجوان بیروزگار ہوگا۔ حنیف عباسی نے کہاکہ سپریم کورٹ جب کارروائی کرنا چاہے تو کر لیتی ہے لیکن شیخ رشید اور عمران خان کو ججز اور جرنیلوں کے خلاف بات کرنے پر کچھ نہیں ہوتا، عمران جب نااہل ہوں گے تو ججز کو برا بھلا کہیں گے اور ہم ان کو ججز کو برا بھلا نہیں کہنے دیں گے۔
حنیف عباسی
