12اگست کاغذات نامزدگی ، 26اگست کو حتمی فہرست، 17ستمبر کو الیکشن ہو گا
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے کاغذات نامزدگی 10سے 12اگست جبکہ الیکشن 17ستمبر کو ہوگا الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120لاہور تھری پر ضمنی انتخابات کا شیڈول یکم اگست کو جاری کر دیا گیا جس کے تحت ضمنی انتخابات کیلئے 7اگست کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عوامی مشتہری کی جائے گی 10سے 12اگست تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے15سے17اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی کاغذات نامزدگی مسترد کے جانے کے خلاف اپیل21اگست تک کی جا سکے گی جبکہ ان پر 24اگست کے روز فیصلہ سنایا جائے گا25اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست26اگست کو جاری کی جائے گی اور 17ستمبر کو پولنگ ہوگی الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120میں ضمنی انتخابات کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد طاہر حسین کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگرمحمد شاہد کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی عبداللہ خرم،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر لاہور احسان الحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشن خالد محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے ۔
