بھارت دوغلی پالیسی ترک کر کے کرنل (ر) حبیب زائد کو رہا کرے : ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت دوغلی پالیسی ترک کر کے کرنل (ر) حبیب زائد کو رہا کرے : ایمنسٹی انٹرنیشنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن) حقو ق انسا نی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی شہری ریٹائرڈ کرنل حبیب زاہد کی بازیابی کیلئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے عالمی قانون کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کے شہری کو دھو کہ دہی کے ذریعے اغواء کرنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے ، بھا ر ت اپنی دوغلی پالیسی کو چھوڑ کر کرنل (ر) زاہد حبیب کو فوری طور پر رہا کرکے عالمی قانون پر عملدرآمد کرے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت اور وزیر داخلہ سے رابطے کے ذریعے پاکستانی شہری زاہد حبیب کی بازیابی کیلئے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کہا حبیب زاہد کو پاکستان سے نیپال میٹنگ کیلئے بلایا گیا جبکہ اُس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ایجنٹ ایک پلان کے تحت 2ماہ تک زاہد حبیب سے سوشل میڈیا پر رابطے میں رہے جہاں نوکری کا جھانسادے کر میٹنگ کیلئے نیپال بلایاجب وہ نیپال پہنچے تو ’’را‘‘ کے خفیہ ایجنٹس نے اغواء کرکے دہلی پہنچا دیا جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیپال سے اغواء کے دوسرے روز باقاعدہ رپورٹ شائع کی تھی کہ ریٹائرڈ کرنل زاہد حبیب کو ’’را‘‘ نے اغواء کیا ہے جبکہ بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پر تقریباً 2سو سے زائد فیک آئی ڈیز جن کو ’’را‘‘ کے ایجنٹس آپریٹ کررہے ہیں اِسی طرح بااثر شخصیتوں کو نوکریوں کا جھانسا دے کر اغواء کیا جارہا ہے ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ریٹائر ڈ کرنل زاہد حبیب کی اہلیہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل جو اس سے قبل ا س مشن پر کام کررہی ہے انہوں نے بھارتی حکومت کو انسانی بنیادوں پر ریٹائر ڈ کرنل زاہد حبیب کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ زاہد حبیب کسی مشن یا سرکاری کام کیلئے نیپال نہیں گئے بلکہ وہ نوکری کے انٹرویو کیلئے نیپال گئے تھے جو انسانی حقوق کے زمرے میں آتے ہیں اورکسی بھی شہری کو مختلف امور پر لالچ دے کر اغواء کرنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کرلی ہے جو اگلے ہفتے دہلی اور بمبئی میں ہونگے اور ریٹائرڈ کرنل زاہد حبیب کی رہائی متوقع ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید :

صفحہ اول -