مسلم لیگ ن کے 30 ،اپوزیشن کے 7 اراکین قومی اسمبلی غیر حاضر رہے

مسلم لیگ ن کے 30 ،اپوزیشن کے 7 اراکین قومی اسمبلی غیر حاضر رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے 30 اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا جبکہ اپوزیشن کے 7 اراکین نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ شاہد خاقان عباسی کے انتخاب کے موقعہ پر 37 اراکین قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے ان میں 30 کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ ن جبکہ 7کا تعلق اپوزیشن سے تھا، متعدد اراکین بیماری کا بہانہ بنا کر ایوان میں حاضر ہی نہیں ہوئے اور بعض اراکین بیرون ملک ہونے کے باعث وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے۔ تیس اراکین قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی میں غیر حاضر ہونا شہباز شریف اور نواز شریف کیلئے مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -