بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سارا دن سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ بعد دوپہر شہر کے چند علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد حبس مزید بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ آئندہ 12گھنٹوں میں کشمیر، بالائی پنجاب میں راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، اسلام آباد اور فاٹا میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -