نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کی برطرفی اورنئے وزرائے اعظم کے انتخاب میں جمعہ اور منگل کا دلچسپ اتفاق

نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کی برطرفی اورنئے وزرائے اعظم کے انتخاب میں جمعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل کئے جانے والے دو وزرائے اعظم میاں محمد نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کی برطرفی اور ان کی جگہ نئے وزرائے اعظم کے انتخاب کے حوالے سے جمعہ اور منگل کے دنوں کا دلچسپ اتفاق سامنے آیا ہے ۔یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے منگل کے روز (19جون 2012ء )کو نااہل کیا تھا جس کے بعد اسی روز ان کی برطرفی کا الیکشن کمشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور وزیراعظم سمیت کابینہ فارغ ہوگئی ۔ان کی جگہ جمعہ کے روز 22جون کو راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی نے نیا وزیراعظم منتخب کیا ۔دوسری طرف میاں محمد نوازشریف کو سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز 28جولائی 2017ء کو نااہل قرار دیا اور منگل کے روز یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم کا حلف اٹھایا ۔

مزید :

صفحہ آخر -