فلم دیکھیے اور سوجائیے بے خوابی کا انوکھا علاج

فلم دیکھیے اور سوجائیے بے خوابی کا انوکھا علاج
فلم دیکھیے اور سوجائیے بے خوابی کا انوکھا علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک کمپنی نے آٹھ گھنٹوں پر پھیلی ہوئی ایسی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں نہ تو کوئی ڈائیلاگ ہے، اور نہ کوئی کہانی، نہ کوئی پلاٹ ہے، نہ کوئی ہیرو اور نہ کوئی ولن، بلکہ اس میں صرف بھیڑیں اِدھر سے اْدھر دوڑتی بھاگتی دکھائی دیتی ہیں۔’’با با لینڈ‘‘ (Baa Baa Land) نامی اس فلم کو آپ دنیا کی سب سے بور فلم بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اسے تیار کرنے والی کمپنی ’’کام‘‘ (Calm) کے مطابق یہ فلم دراصل بے خوابی کا ’’حتمی علاج‘‘ ہے کیونکہ اسے دیکھنے کے دوران ہی آپ پر نیند طاری ہونے لگے گی اور آپ نیند کی گولیاں کھائے بغیر سکون کی نیند سو جائیں گے۔ یہ فلم اس سال ستمبر میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے تاہم اس کا اشتہار یوٹیوب پر ابھی دیکھا جاسکتا ہے:اشتہار کے مطابق یہ کوئی معمولی قسم کی بور کرنے والی فلم نہیں بلکہ اس فلم کا دیکھنا اپنے آپ میں ایک مراقبہ ہے جو کچھ دیر میں آپ کو پرسکون نیند کی وادیوں میں پہنچا دے گا۔ ’’کام‘‘ پروڈکشن ہاؤس نفسیاتی امراض کا علاج کرنے کے لیے ’’مائنڈ فلنیس‘‘ نامی جدید طریقہ کار پر مشتمل مصنوعات تیار کرتا ہے اور اس ضمن میں یہ ادارہ ایک اسمارٹ فون ایپ بھی بنا چکا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -