گجر پورہ ، نمکو فیکٹری میں بائی پاس کے ذریعے گیس چوری پکڑلی گئی

گجر پورہ ، نمکو فیکٹری میں بائی پاس کے ذریعے گیس چوری پکڑلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) سوئی گیس کمپنی لاہور کی یوایف جی ٹیم نے گجر پورہ میں ایک نمکو فیکٹری میں بائی پاس کے ذریعے ہونے والی گیس چوری پکڑی ہے۔ لاہور ریجن کے جی ایم قیصر مسعود کے مطابق نمکو فیکٹری میں ایک کمرشل اور گھریلو گیس کا میٹر لگا ہوا تھامگرنمکوفیکٹری کا مالک گیس کے دونوں میٹروں سے گیس استعمال نہیں کر رہاتھا بلکہ گیس کی مین سپلائی لائن سے ڈائریکٹ بائی پاس کرکے گیس چوری کی جارہی تھی۔اس طرح گیس کا وہاں پر پایا جانے والا پریشراورلوڈ نمکو فیکٹری کے کمرشل کنکشن سے زیادہ استعمال کیا جارہاتھااور آٹھ سے دس لاکھ ماہانہ گیس کی چوری کی جا رہی تھی۔ گیس چوری پر نمکو فیکٹری کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وایا جا رہا ہے اور گیس کا جرمانہ بھی ڈالا جارہاہے ۔
گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -