سی پیک ترقی کیلئے معاون ثابت ہو گا، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(صباح نیوز)دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپناکردار ادا کرتا رہے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں امن اور ترقی کیلئے ہراقدام کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے خطے کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔ کشمیر کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے تمام اہم فورموں پر کشمیر کامسئلہ اجاگر کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے نصب العین کیلئے اپنی سفارتی ، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
