قومی اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں
اسلام آباد( قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے ۔۔سید گلزار ساقی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) سمیت 4امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ،کامیابی کے بعد شاہد خاقان عباسی کی تقریر کے دوران جمشید دستی تنقیدی جملے کستے رہے،شیخ رشید احمد نے مریم نواز کا نام لیا تو مسلم لیگ(ن) کے ممبران اسمبلی عابد شیر علی اور کیپٹن صفدر شیخ رشیدکی طرف لپکے، نواز شریف کے خاندان کا نام نہ لو ،شیخ رشید کے بچاؤ میں پی ٹی آئی کے مراد سعید کیپٹن صفدر کو للکارتے رہے جبکہ جمشید دستی شیخ رشید کے پاس پہنچ گئے دو امیدواروں نوید قمر اور طارق اللہ خان نے مختصر خطاب کیا، پریس گیلری میں مری سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے متوالے براجمان تھے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جبکہ کثیر تعداد میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ شیر آیا شیر آیا کے نعروں کو بلند کرنے کیلئے عابد شیر علی اور کیپٹن صفدر آگے آگے رہے اسمبلی ہال میں عمران خان کی عدم موجودگی کی وجہ سے چہ منگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شیخ رشید احمد کو عمران خان نے اکیلے چھوڑ دیا ہے ، نو منتخب وزیر اعظم کے انتخابات میں 3بڑی جماعتوں،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے سربراہوں میں سے کوئی بھی شریک نہ ہوا اجلاس میں جمشید دستی نے اپنے ماتھے پر پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر لکھا تھا ’’ اساں قیدی تخت لاہور دے‘‘ اُن کی پٹی کو کئی ممبران سمیت دیگر لوگ پڑھتے رہے اسمبلی حال میں چوہدری نثار علی خان اور خواجہ آصف ایک ہی لائن میں بیٹھے تھے درمیان میں ایک کرسی خالی تھی لیکن سلام دعا نہ کی چوہدری نثار علی خان کو کئی ممبران اسمبلی آکر ملتے رہے انتخابات شروع ہوا تو گنتی کے بعد جب ممبران اسمبلی کو واپس آئے تو مسلم لیگ(ن) کے ممبران اسمبلی نے نوازشریف کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا کر ہال میں آئے تو پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے شور مچا دیا تصاویر غائب کرو جس پر مسلم لیگ(ن) کے ممبران نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اجلاس میں شاید خاقان عباسی کو مبارکباد دیتے رہے، شاید خاقان عباسی تقریر کے دوران جمشید دستی لقمہ دیتے رہے جس پر نو منتخب وزیر اعظم اُن کو دوران تقریر جواب دیتے رہے نو منتخب وزیر اعظم کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار نوید قمر نے اجلاس 3بجکر 50منٹ پر شروع ہوا تلاوت شروع ہوئی تھی کہ ن لیگ کے شاید خاقان عباسی ہال میں آئے اور مولانا فضل الرحمٰن،اعجاز الحق،سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی اور خورشید شاہ اور شیخ رشید اور نوید قمر کو خود جا کر ملے نومنتخب وزیر اعظم کی کامیابی کا اعلان 5بجکر 13منٹ پر کیا گیا کامیابی کے اعلان کے بعد اسمبلی ہال ،گیلری، لابیاں نوازشریف کے نعروں سے گونجتی رہیں،کامیابی کے بعد نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پیپلزپارٹی کے امیدوار نوید قمر،پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ رشید احمد ،جماعت اسلامی کے امیدوار طارق اللہ نے تقریر کی جبکہ اجلاس کا اختتامی خطاب ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کیا اوراجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
