وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے شہید بے نظیر یورنیورسٹی کے نگراں وی سی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے شہید بے نظیر یورنیورسٹی کے نگراں وی سی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پ ر) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے نگران وائس چانسلربادشاہ حسین کے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات۔شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے نگران وائس چانسلر بادشاہ حسین نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وائس چانسلر بادشاہ حسین نے وزیر اعلی پرویز خٹک کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیل کے ساتھ اگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک کو یونیورسٹی کے مشکلات، بجٹ اور یونیورسٹی کے مسقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی میں وفاقی حکومت کے تعاون سے 1 ارب اور 75کروڑ کا میگا پراجیکٹ شروع ہے جس سے یونیورسٹی میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے نگران وائس چانسلر بادشاہ حسین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر نگران وائس چانسلر بادشاہ حسین نے وزیر اعلی کو یونیورسٹی انے کی دعوت دی جو وزیر اعلی پرویز خٹک نے منظور کی اور جلد یونیورسٹی انے کا وعدہ کیا۔