تینوں امیدواروں کا اعلان دستبرداری‘ صدر بار کو بلامقابلہ منتخب کرائیں گے‘ وکلاء

تینوں امیدواروں کا اعلان دستبرداری‘ صدر بار کو بلامقابلہ منتخب کرائیں گے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی) وکلاء نے آج دسویں روز بھی احتجاج اورہڑتال جاری رکھنے کے ساتھ توہین عدالت کے مقدمہ میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیاہے جبکہ گزشتہ روزبھی ہڑتال کے بعداحتجاجی اجلاس اورریلی منعقد کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنویں دن بھی ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیاگیااوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ بارہال میں وکلاء کامشترکہ اجلاس منعقدہواجس سے خطاب کرتے ہوئے صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی نے کہاہے کہ انھوں نے پہلے روزتوہین عدالت کیس میں لارجربینچ کے سامنے پیش نہیں ہونے کاجو اعلان کیاتھا اس پرآج بھی قائم ہیں حالانکہ پیش ہونے سے انکارکرنے پرمختلف ایجنسیوں کی جانب سے نہ صرف انھیں طلب کیا گیا بلکہ گھر پر حملے بھی کئے گئے اورافغانستان سے ملنے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ وہ صرف وکلاء کے مینڈیٹ کی پاسداری کرتے ہیں اورکراتے رہیں گے۔ہائیکورٹ باراوروکلاء کی عظمت کے لئے یہ تحریک چلائی گئی ہے جس کے لئے لاہور،کراچی اورسپریم کورٹ بار سمیت ملک بھرسے کئی ایسوسی ایشنز نے ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کی ہے اورلاہورکے جونئیر وکلاء کی جانب سے عدالتوں کوتالہ لگانے کا بھی کہاجارہاہے تاہم کل کے اجلاس میں متفقہ لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔سابق صدرہائیکورٹ بارمحموداشرف خان نے کہاہے کہ رات کے اندھیرے میں بارکے خلاف جانے والوں کا فعل شرمناک ہے اورلارجربینچ میں کہاہے کہ بار اوربینچ کو نہ لڑایاجائیاوراس معاملہ میں کسی کی بھی ہاریاجیت سے صرف ادارے تباہ ہوں گے اوریہ وکلاء کا قومی ایشو بن جائے گانیز لارجر بینچ میں صدربارکے پیش نہیں ہونے پر قیصرعباس کاظمی ایڈووکیٹ کو پیش کرایاگیاہے۔سابق صدرہائیکورٹ بارسید اطہرحسن شاہ بخاری نے کہا ہے کہ تاریخی قدم اٹھانے پر ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورمطالبات تسلیم نہیں ہونے پر وکلاء کا احتجاج بھی ختم نہیں ہوگااورصدربارکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سابق صدرڈسٹرکٹ باراللہ دتہ کاشف بوسن نے کہاہے کہ حسینی انکارپرڈٹ جائیں لیکن مصلحت سے کام نہ لیں اوراجلاس میں جوبھی فیصلہ ہواس پر پوری طرح عمل کیا جائے اورخود سے فیصلوں میں ترمیم نہیں کی جائے۔سابق نائب صدرڈسٹرکٹ بارشیخ محمدفہیم نے کہاہے کہ یہاں ایسی باتیں نہیں کی جائیں جس سے آپس میں دراڑیں پیدانہ ہوں اور اختلافات کی باتیں گھر سے باہرجائیں اورانھیں غلط اندازمیں پیش کیاجائے اس طرح کسی کو غدارکہا جائے۔قبل ازیں سابق ممبرپنجاب بارکونسل ملک محمداکرم بھٹی ،خالدمترو،عبدالستار ملک اورشاہدحسین نے بھی خطاب کیاہے۔دریں اثناء وکلاء کی جانب سے چوک کچہری تک سیاہ پرچم اٹھاکراحتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اس دوران وکلاء نے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے نیز آج بھی ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز کی جانب سے مکمل ہڑتال کرنے کے ساتھ 11 بجے دن احتجاجی اجلاس اورریلی منعقد کرنے کا اعلان کیاہے۔