پاکستانی سیاستدان اپنی جنگ مجھ پر نہ تھوپیں‘ راجہ فاروق حیدر

پاکستانی سیاستدان اپنی جنگ مجھ پر نہ تھوپیں‘ راجہ فاروق حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمدپورشرقیہ(سٹی رپورٹر)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہا جا سکتا ۔کشمیری قیادت اور عوام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بنائے گئے وطن عزیز پاکستان ‘عوام اور ن لیگ کے حکمرانوں سے محبت کرتی ہے اور اسی طرح کشمیری عوام نے جولائی1946میں کشمیر (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کو پاکستان کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر میاں محمد صدیق آثم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں اور دونوں میں اخوت پیار اور محبت کا رشتہ قائم ہے۔جو رہتی دنیاتک مزید مضبوط ہو گا اور قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ اور کشمیر کی ہوائیں دن رات پاکستان کے ساتھ الحاق کی خواہشمند ہیں اور وہ پاکستان کو اپنا پہلا گھر سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ موڑ کا پیش کیا گیا ہے۔حقائق جاننے کے لیے ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔جبکہ میری پاکستانی سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سیاسی جنگ مجھ پر نہ تھوپیں۔میں میاں محمد نوازشریف کا سچا اور کھرا سپاہی ہوں۔ پاکستان اور پاکستانی عوام سے محبت کرنے والا شخص ہوں۔