نشیبی علاقے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی بند تعمیر کیا جائے، اعجاز اچلانہ

نشیبی علاقے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی بند تعمیر کیا جائے، اعجاز اچلانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ ( نمائندہ پاکستان ) صوبائی وز یراقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں کو دریائی کٹاؤ سے مستقل طو ر پر محفوظ بنانے کے لیے ماڈل سٹڈی کی روشنی میں حفاظتی بند اور سپر کی تعمیر جلد شروع کی جاے گی ۔یہ بات انہوں نے دریائی کٹاؤ کی زد میں آنے والے متاثرین بستی میتلا،بستی منجھیرہ ،بیٹ مونگڑ،موضع راکھواں اور واڑاں سہیڑاں کے معائنہ کے دوران معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی واجد علی شاہ ،اے سی کروڑ الطاف کھوسہ ،ایس (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
ڈی او انہار تصور حسین ،سب انجینئرامجد علی ،مظہر حسین ،محمد سلطان ،چیئرمین یوسی روشن شاہ طارق سامیٹہ بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دریائے سند ھ کے کٹاؤسے بچاؤ کے لیے مستقل بنیادوں پر موثر اقدامات کے لیے ماڈل سٹڈی کی سفارشات کے مطابق آر ڈی 105سے 210تک 70کلو میٹر سے زائد طویل حفاظتی بند تعمیر کیا جاے گا۔جس کی موثر حفاظت اور دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے سپر و سٹڈ بند کی سیریز بنائی جائے گی۔انہوں متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پی ڈی ایم ا ے کی جانب سے سروئے کے ذریعے ہر ممکن ازالہ کو ممکن بناے گی ۔متاثرین نے بتایا کہ موضع بھوئی ،موضع عون شاہ ،موضع کھیری ،نور پور کلیار،موضع درکھان کی وسیع آبادیاں دریائی کٹاؤ کی زد میں آئی ہیں جبکہ ضلع بھکر کی بستی منجھرہ ،بستی اولکھ ،بستی جاوید ،بستی محمد علی شاہ ،بستی کاواں والی بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں آئی ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے اے سی کروڑ کو ہدایت کی کہ متاثرین کی املاک کا فوری سروے کرکے رپورٹ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماڈل سٹڈی مکمل کرلی گئی ہے اور اس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے گزشتہ دنوں نندی پور میں مشاورتی اجلاس ہو چکاہے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو فوری طورپر خیمے و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کے کٹاؤسے متاثرہونے والے کے پی کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کا سروئے اور حکومت پنجاب کی جانب سے ان کے نقصان کے ازالہ کے لیے خصوصی پیکج فراہم کیا جاے گا۔