ریلوے کی آہنی چادریں اور کلب چوری کرنے والے 3 عارضی ‘ گینگ مین گرفتار
ملتان (جنرل رپورٹر) ریلوے یارڈ ساہیوال میں ایس ایچ او ندیم اسلم نے کانسٹیبلان کے ہمراہ گشت کے دوران عارضی گینگ مینوں صادق‘ اللہ یار اور ماجد حسین سے سرکاری 10عدد لوہے کی آہنی چادریں اور58عدد کلپ برآمد کئے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
جو وہ پی ڈبلیو آئی شاہنواز خان کی کوٹھی سے چوری کرکے لے جارہے تھے جس پر ریلوے پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے سامان واپس سرکاری خزانے میں جمع کروادیا اور ان کے خلاف تھانہ ریلوے ساہیوال میں مقدمہ کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
