پانامہ کیس کا فیصلہ قانون کی بالا دستی کی علامت ہے،امیر عثمان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی اسلام آبناد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ پوری قوم کی فتح اور قانون کی بالا دستی کی علامت ہے حکو متی ایونوں سے لے کر یونین کو نسل تک ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ اور دیانت داری کا فروغ جماعت اسلامی کا مشن ہے ۔آئندہ الیکشن میں کر پشن اور دانت داری کا مقابلہ ہو گا ،جماعت اسلامی نے سب سے پہلے سپریم کورٹ میں کرپشن کے خلاف پٹیشن دائر کی ،انھوں نے کہا اب جبکہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے تو قوم کی خواہش ہے کہ پانامہ لیکس میں جن لوگوں کے نام آئے ہیں ان سب کا احتساب کیا جائے، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے 2018کا الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،آنے والے الیکشن میں کارکنان کر پٹ عناصرکے حا میوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر میدان میں نکلیں تاکہ انھیں عبرتناک شکست دی جا سکے ۔
