گرما تعطیلات وقت سے پہلے ختم کرنے پر پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

گرما تعطیلات وقت سے پہلے ختم کرنے پر پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)پرائیویٹ سکول میں موسم گرما کی تعطیلات وقت سے پہلے ختم ، سی ای او نے کارروائی کا حکم دے دیا بتایا گیا ہے کہ ملتان اور گرد ونواح کے متعدد پرائیویٹ سکولوں نے کلاسز شروع کردی ہیں جس کی وجہ سے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کہ کیونکہ موسم گرما(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کی تعطیلات 14اگست کو ختم ہوناتھی گزشتہ روز طلبا کی بہت کم تعداد سکول گئی جس پر سکولوں انتظامیہ گھروں میں فون کرتی رہی جوبچے گئے تھے ان سے فیس طلب کرتی رہی سکول کھلنے اطلاع ملتے ہی سی ای او اعزاز احمد جوئیہ نے ڈی ای اوز کو فوری سکولوں پر چھا پے مارنے اور ان کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی ہدایت کردیں اس بارے میں سی ای او کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ایک ناخوشگوار واقعہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی تمام سکو ل 14اگست تک بند رکھنا ہوں گے۔