ہر تھانہ میں سنگین نوعیت کے مجرموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے‘ محمد سلیم
ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے ڈویژنل ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکے ساتھ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے متعلق میٹنگ کی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن طارق جواد ، اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی کینٹ مہزور خان بھی موجود تھے۔ جس میں مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے لئے اور ان کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
جاری کئے۔ ٹی اوز کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔جو بھی مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دیں ان کے خلاف بھی مقدمات کا اندراج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زیرِ دفعہ 88 ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائیں۔ سی پی او ملتان نے جملہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے تھانہ کی سطح پر سنگین نوعیت کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔ہر ہفتے ایس ایچ اوز کی مجرمان اشتہاریوں کی بابت پرفارمنس چیک کی جائے گی۔حساس علاقوں میں نفری کی تعداد بڑھانے اور موثر ناکہ بندی کے احکامات صادر کئے۔ اور ایس ایچ او کو موثر گشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محمد سلیم
