پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی ترکی میں اسلامی ممالک کے وائس چانسلر ز فورم میں شرکت
پشاور(سٹاف رپورٹر)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے ترکی میں منعقدہ اسلامی ممالک کے وائس چانسلرز فورم میں شرکت کی۔ اسلامی ممالک کے وائس چانسلر فورم کا اہتمام ترکی حکومت نے انقارہ میں 26اور27جولائی کو کیا تھا۔ جس میں 30اسلامی ممالک سے مختلف یونیورسٹیوں کے130وائس چانسلرو ریکٹرز نے شرکت کی۔ فورم کا مقصد اسلامی ممالک کے یونیورسٹیوں کے سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا تھا تاکہ اسلامی ممالک کے سا ئنسدانوں اورمحققین کے درمیان مظبوط روابط قائم ہو اور تبادلہ خیال و مذاکرات کو فروغ مل سکے۔ پاکستان کی جانب سے پاکستانی وفد کی قیادت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے فورم میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور کی نمائندگی جہاں پر انہوں نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ٹیکینیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز اور ریکٹرز سے ملاقتیں کی۔ انہوں بتایا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی مستقبل قریب میں جلد دنیا کے مختلف معروف ٹیکینیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیوں کیساتھ تعلیم و تحقیق کے بارے میں روابط کی قیام کیلئے مفاہمت کی یادشت دستخط کریگی۔ اسلامی ممالک کے وائس چانسلرز فورم ایک غیر سیاسی فورم ہے جہاں پر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ؍ریکٹرز؍صدور کو باہمی روبط کا موقع ملتا ہے اورمستقبل میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کیلئے قریب لاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تین اسلامی ممالک فورمز کی میزبانی پاکستان نے کی تھی۔
