ٹریفک حادثات، کرنٹ ، ڈوبنے کے واقعات، بچی سمیت 7افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات، کرنٹ ، ڈوبنے کے واقعات، بچی سمیت 7افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، سکندر آباد، شاہ جمال، بستی ملوک، خان پور(کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک حادثات کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے واقعات میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے وہاڑی چوک پر 30 سالہ شخص پراسرار طر پر مردہ پایا گیا پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان اور گھریلو جھگڑوں پر ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق 14سالہ لڑکا فش فارم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ الپہ پولیس کے علاقہ ساہی چاون کے رہائشی زاہد اقبال اپنے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
دوستوں کے ہمراہ چاہ ٹبی والا میں فش فارم پر گیا ،جہاں وہ فش فام میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔تاہم اس کی لاش نہ مل سکی۔ دریں اثناء مختلف واقعات میں دو خواتین نے خود کشی کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ مجتبی کالونی کی رہائشی رشید بی بی نے گھر یلو جھگڑے پر کالا پتھر پی لیا۔دریں اثناء مبارک پور بستی ملوک کی رہائشی 26سالہ نادیہ امانت نے بھی گھریلو حالات سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا۔دونوں خواتین کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دنیا پور روڈ پر گھر میں پنکھا چلاتے کرنٹ لگنے سے 22 سالہ جنید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اڈا لاڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکڑ سے موٹر سائیکل سوار پرویز،ہاجراں،مہوش اور 8 ماہ کا بچہ سعد زخمی جبکہ ڈیڑھ سالہ فاطمہ جاں بحق ہو گئے۔ سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ روز سکندرآباد جھوک جھکڑوالی کے رہائشی محمدرمضان کے 18سالہ نوجوان پیو نے پسند کی شادی نہ ہونے پر گھر میں رکھی زہریلی سپرے پی لی جسے انتہائی تشوتشناک حالت میں نشترہسپتال لایاگیا 18گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا بتایاجاتاہے کہ پیو قریبی رشتہ داروں میں اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھالیکن والدین اس پر راضی نہ تھے شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق موضع گورام بگڑاؤں کا رہائشی سولہ سالہ محمد عرفان ولد محمد رمضان درکھان جو کہ شاہجمال میں سیٹ پوشش کا کام سیکھتا تھا موٹر سائیکل پر سوارجا رہا تھا کہ پل ڈاٹ کے مقام پر اچانک رکا تو پیچھے سے آ نے والا ٹرک اس پر چڑھ گیاجس سے وہ بری طرح کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیااطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی درائیور کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ورثاء نے معاف کر دیا۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کیمطابق موٹروے روڈ نزد الخیر پٹرولیم کے سامنے کاراور موٹرسائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ذورالقرین ولد نسیم قوم میتلا سکنہ382/WBموقع پر جابحق ہوگیا جابحق ہونے والے نوجوان کی عمر 18,20سال بتائی جاتی ہے موٹرسائیکل سوارپٹرول پمپ سے پٹرول ڈالوا کر واپس آنے کیلئے یوٹرن لینے کی کوشش میں موٹروے روڈ پر تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا جسے فوری مقامی افراد نے اٹھا کر بستی ملوک پرائیویٹ ہسپتال پہنچایالیکن وجانبر نہ ہوسکا خان پور سے تحصیل رپورٹر کیمطابق شاہی روڈ پر چناب کاٹن فیکٹری کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ ، تیز رٖفتار بس سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس سے موٹر سائیکل سوار ندیم ساغر موقعہ پر جاں بحق ، موٹر سائیکل تباہ ہوگئی اسی دوران اسی موقعہ پر ڈالا خود کو بس سے بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گیا جس سے ڈالے میں سوار مڈکالو کا رہائشی مقبول احمد موقعہ پر جاں بحق ، اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جسن میں سے شدید زخمی تین افرا د کو 1122کی ٹیم نے موقعہ پر طبی امدادد دیکر ہسپتال پہنچایا ، تھانہ صدر پولیس نے ابتدائی رپٹ درج کرلی تاہم دونوں فوت ہونے والے افراد کے ورثاء نے متعلقہ مجسٹریٹ کو بیان دیکر مقدمہ کے اندراج سے انکار کردیا ، نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں ۔