ڈیرہ سے زیارت بلوچستان چار ماہ کی تبلیغ پر جانیوالا نوجوان پہاڑ سے گر کر جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ سے زیارت بلوچستان چار ماہ کی تبلیغ پر جانیوالا نوجوان پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگیا ،ملانہ پکہ میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ملانہ پکہ کا رہائشی محمد نومیر تبلیغ کے لئے چار ماہ کیلئے زیارت بلوچستان گیا دوران گشت پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگیا جسکی نمازجنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں ملانہ پکہ میں ادا کی گئی مرحوم جونئیر کلرک محکمہ تعلیم محمد بلال کے بھائی تھے۔
