لیبر کالونیوں کو مالکان حقوق پر فوری الاٹ کیا جائے ،محمد اقبال
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق لیبر کالونیوں کو مالکانہ حقوق پر فوری الاٹ کیا جائے جہیز فنڈز ،فوتگی گرانٹ اور سکالر شپ کو جلد از جلد ریلز کیا جائے ورکر ویلفےئر بورڈ مزدور ں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ترک کریں ورنہ ملک بھر کے لاکھوں ملازمین بورڈ کے عملے کا جینا حرام کر دیں گے اگر مزدوروں کے مسائل فوری طور پر حل نہ کئے گئے تو 21اگست کو پشاور میں خیبر پختو نخوا کے ملازمین اسمبلی کے سامنے دھر نا دیں اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مسائل حل نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تخت بھائی لیبر کالونی میں مزدوروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پرولی محمد خان ،فقیر حسین لالہ،محمد نبی،حاجی محمد زمان،امداد حسین،ادم خان عاقل باچا،عبد الحمید اور مسلم خان نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں صنعتی ملازمین اپنے جائز مراعات کے لیے دربدر تھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ملازمین کے بچے مہنگائی کے اس بدترین دور میں فاقوں کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں ورکر ویلفےئر بورڈ نے صنعتی ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ ،جہیز فنڈز اور فوتگی گرانٹ نہیں دئیے رہے ہیں جن کے لیے مزدوروں نے کئی دفعہ احتجاج بھی کیا لیکن ورکر ویلفےئر بورڈ اور صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ ورکر ویلفےئر بورڈ اور فنڈز کے افسران نے بورڈ کے اندر اندھیر نگری کا بازار گرم کر رکھا ہے اورمزدوروں کا استحصال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ورکر ویلفےئر بورڈ کے افسر شاہی نے مزدور دشمنی پر اتر ائے ہیں اور مزدوروں کے بجائے اپنے تجوریاں بھر نے کی سوچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں مزدور برادری کو حکومت کے طرف سے جاری کردہ کم از کم تنخواہ بھی نہیں ملتی اور مزدور طبقہ اپنے جائز اور ائینی حقوق کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں مزدوروں کے جہیز فنڈز فوتگی گرانٹ اور بچوں کے سکالرشپ بند پڑی ہے اور مزدور ں نے کئی بار احتجاج بھی کیا لیکن صوبائی اور مرکزی حکومت کے علاوہ ورکر ویلفےئر بورڈ کے کرپٹ افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختو نخوا میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق لیبر کالونیوں کی مالکانہ حقوق پر الاٹمنٹ ،سکالر شپ ،جہیز فنڈز فوتگی گرانٹ کی فوری ادا کیا جائے ورنہ صوبہ بھر کے محنت کش سروں پر کفن باندھ کر21اگست کو پشاور اسمبلی کے سامنے دھرنا دئینگے اوردھرنا مطالبات کے حل تک جاری رہے گا جلسے کے اخر میں مزدوروں نے ایک جلوس بھی نکالا جس کی قیادت متحدہ لیبر فیڈریشن کے صدر محمد اقبال اور دوسرے مزدور رہنماوں نے کی جلسے میں حکومت اور ورکر ویلفےئر بورڈ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی
